3

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ انتہائی شرمناک ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)چوہدری کرامت علی سرویا نے کہا ہے کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی کی وجہ سے جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب ہوا جس پر عوام پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں اور پاک فوج پر فخر کرتے ہیں کہ وہ اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرکے ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں۔چوہدری کرامت علی سرویا نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے،پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں ایک تاریخ رقم کی ہے،پاک فوج نے کم سے کم نقصان میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہمارے جوانوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔جس پر ایس ایس جی کمانڈوز اور پاک فوج کے افسران و سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں