بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے 123سنگین واقعات رپورٹ

کوئٹہ (بیورو چیف)بلوچستان میں سال 2025ء میں خواتین پر تشدد سے متعلق عورت فائونڈیشن نے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 2025ء میں بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے123 سنگین واقعات رپورٹ ہوئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں سال کے دوران 65 خواتین قتل اور 33 کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں غیرت کے نام پر قتل کے مجموعی طور پر 58 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔عورت فاؤنڈیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جعفرآباد، کوئٹہ اور نصیر آباد میں غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025ء میں اغواء ، جنسی زیادتی، ہراسانی اور گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچوں کے سہولتی مراکز کو 129 درخواستیں موصول ہوئی ہیںجبکہ کئی واقعات سماجی دبائوکے باعث رپورٹ نہیں ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں