بلوچستان میں دانش سکولز کا منصوبہ انقلابی اقدام ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹان ذوالفقار احمد شیخ نے وزیراعظم میاں شہبازشریف کا واشک اور چاغی سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع میں دانش اسکولز کے قیام کے اعلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان جیسے پسماندہ اور دور افتادہ صوبے میں معیاری تعلیمی اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور دانش سکولز کا منصوبہ اس سمت میں ایک خوش آئند اور انقلابی قدم ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واشک اور چاغی جیسے دور دراز اضلاع میں تعلیمی سہولیات کی شدید کمی ہے جہاں غریب اور مستحق طلبہ کو اعلی معیار کی تعلیم کے مواقع میسر نہیں تھے۔ دانش سکولز کے قیام سے ان علاقوں کے ہونہار بچوں کو جدید اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا جس سے نہ صرف شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا بلکہ صوبے کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ فیصلہ بلوچستان کے عوام سے مخلصانہ وابستگی کا مظہر ہے اور اس سے احساس محرومی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں