4

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات باعث تشویش ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک میں دہشت گردی کی ایک اور لرزہ خیز واردات جعفر ایکسپر یس پر دہشتگردوں کا حملہ کی پُرزور مذمت کرتے ہیں ۔کے پی کے اور بلوچستان میں ہونیوالے حالیہ دہشتگردی کے واقعات با عث تشویش ہیں ۔ اس کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک اہلسنت پاکستان کے مرکزی چیئر مین سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول حیدررضوی نے تحریک کی مرکزی مجلس عاملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار تحریک اہلسنت پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ نے وطن عزیز کی موجود ہ صورتحال پر اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں