بلوچستان میں سکوائش سے متعلق بہت ٹیلنٹ ہے۔ زبیر جہان خان

کوئٹہ (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل سکواش پلیئرسابق ورلڈ چیمپئن زبیر جہان خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سکواش کے فروغ کے لیے دسمبر میں کوئٹہ میں بین الاقوامی طرز کا سکواش ٹورنامنٹ منعقد کیا جاے گا تاکہ بلوچستان میں سکواش کے بین الاقوامی کھلاڑی شرکت کریں۔ میرے فیملی کے تین افراد سکواش میں عالمی چیمپئن رہے ہیں۔ کوئٹہ پریس کانفرنس میں قسیم خان کاکٹرعمران خان ہزارہ و دیگر کے ہمراہ کہی۔انٹرنیشنل سکواش پلیئرسابق ورلڈ چیمپئن زبیر جہان خان نے کہا کہ میں کوئٹہ کا رہایشی ہوں اور اپنے شہر کوئٹہ میں سکواش کو پرموٹ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ بلوچستان میں سکواش سے متعلق بہت ٹیلنٹ ہے اور مقامی کھلاڑیوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور محکمہ کھیل کے حکام ہمارے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سکواش کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں