بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی الیکشن

پنجگور (نامہ نگار) بلوچستان کے25 اضلاع کے 50وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں۔50جنرل نشستوں پر167امیدوار مدمقابل ہیں۔ ژوب ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کوہلو، کچھی میں 3، 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جنرل نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔چاغی، خاران۔واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، قلات، حب، کیچ اور گوادر میں بھی ایک، ایک جنرل نشست پر پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان نشستوں پر انتخابات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور سامان پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں