بلوچستان میں میگا ایونٹس کا کامیاب انعقاد

کوئٹہ (سپورٹس نیوز)بلوچستان میں سول انتظامیہ اور پاک فوج کے زیر اہتمام پچھلے تین ماہ کے دوران کئی میگا ایونٹس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ جھل مگسی جیپ ریلی بلوچستان کے تاریخی سبی میلے اورضلع نوشکی میں بلوچستان کی سیاحت اور کھیلوں کو اُجاگر کرنے کیلئے نوشکی گولڈن ڈیزرٹ جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا،ان کے ساتھ کوئٹہ شہر میں پہلی مرتبہ کوئٹہ ایٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ ان تمام تر میگا ایونٹس کی بھر پور کامیابی کے بعد اب کوئٹہ شہر میں پہلی مرتبہ 3 مئی کو انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئنشپ کا انعقاد کیا جارہا ہے محمد وسیم (3 مرتبہ ڈبلیو بی سی سلور ورلڈ چیمپئن) اور وینیزویلا کے وسٹن ارونو انٹرنیشنل باکسنگ آرگنائزیشن بنطم ویٹ چیمپیئن شپ کیلئے مد مقابل ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں