بلوچستان میں 9افراد کو قتل کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پنجاب کے 9 افرادکوبس سے نکال کرقتل کرنے کا واقع افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے امیدہے بہت جلد دہشت گرد انجام کو پہنچ جا ئیں گے پاک فوج کے جوان جانوں کے نذرانے دے کر دہشتگردوں کامقابلہ کررہے ہیں-انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کے آپریشن سندور کا تسلسل ہے سیکورٹی فورسز نے جیسے آپریشن سندور سے نمٹا، ان پراکسیز سے بھی ایسے ہی نمٹیں گے عسکری قیادت اور وزیرِ اعظم نے واضح فیصلہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی نہیں رہے گی۔بلوچستان کی سیاسی قیادت کوبھی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، افواجِ پاکستان جان دے رہی ہے لیکن سیاسی بیانیے میں کمی نظر آ رہی ہے، ساری جماعتیں ایک بیانیے پر اکٹھی ہو جائیں تو جلد یہ جنگ جیت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں بہت بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ختم کیا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھارت کی پراکسیز کے طور پر استعمال ہوتی ہیں، دونوں دہشت گردوں کی پراکسیز کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں جو ناکام ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں