بلوچستان کی زرعی صلاحیت نے پاکستان کا نام روشن کر دیا

کوئٹہ(بیورو چیف)بلوچستان میں لورالائی کا زیتون اب عالمی سطح پر اپنی اعلیٰ کوالٹی کے باعث پہچان حاصل کر چکا ہے۔نیو یارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں بلوچستان کے ضلع لورالائی کے زیتون کی دھوم ہے۔لورالائی اولیو آئل نے بین الاقوامی مقابلے میں سلور ایوارڈ جیت کر پاکستان کی عالمی پہچان میں مزید اضافہ کر دیا۔خالص ایکسٹرا ورجن اولیو آئل معیار، ذائقے اور افادیت میں دنیا کے بہترین زیتون کے تیلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں