بلوچستان کے مسائل کا حل مذاکرات سے کیا جا سکتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری فقیرحسین ڈوگرنے کہاہے کہ بلوچستان جس طرح دہشتگردی اوردیگر مسائل کا شکاہے ایسے حالات میں میاں نوازشریف کا متحرک ہونا ضروری ہے۔ وہ ایک باوقاراور باکردارسیاسی لیڈر ہیں بلوچستان کی سیاسی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر مشکلات کا حل نکالیں گے ان کا بلوچستان کے معاملات میں کرداراہم ثابت ہوسکتاہے – بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی طریقے اورمزاکرات سے بھی کیاجاسکتاہے تاہم جو ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائیں ان کے خلاف طاقت کااستعمال ہوناچاہئے۔ صوبے کے ایسے حالات میں پی ٹی آئی حکومت کی مخالفت میں سیاسی تحریک چلانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ان کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف بلوچستان کے حالات میں کردار کے ساتھ پارٹی کومنظم اور کارکنوں کومتحرک کرنے کے لیے چاروں صوبوں کے دورے بھی کریں گے- فیصل آباد آ ئیں گے توان کاشانداراستقبال ہوگا-انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبد المالک کی درخواست پرمیاں نواز شریف نے دورہ بلوچستان کی دعوت قبول کی ہے بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہوں کا قتل قابل مذمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں