بلوچنی پولیس نے16مقدمات میں ملوث3رکنی سلوڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ بلوچنی عدیل مصطفی نے 16مقدمات میں ملوث” 3رکنی سلو ڈکیت گینگ” کو گرفتار کرکے دوران تفتیش نشاندہی پر شہریوں سے لوٹا و چھیننا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بلوچنی عدیل مصطفی نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 3رکنی سلو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سلیمان کو اسکے ساتھیوں عثمان اور احمد کو حراست میں لیکر دوران تفتیش ملزمان کی نشاہدہی پر شہریوں سے لوٹا و چھیننا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے ایس ایچ او عدیل مصطفی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 4 عدد موٹر سائیکلز،موبائل فون،پسٹل اور 5 لاکھ روپے نقدی برآمد کی ہے پولیس ڈکیت گینگز کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔ سلو ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے علاقے میں ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے پولیس تھانہ بلوچنی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں