بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ساہیوال میں کرپشن پر دو مقدمات درج

ساہیوال (بیورو چیف)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل سہیل ظفر چٹھہ کے کرپشن فری پنجاب ویژن کے تحت بلڈنگ ڈپارٹمنٹ ساہیوال میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا پردہ چاک کرتے ہوئے دو الگ الگ مقدمات درج تحقیقات کے مطابق تھانہ کمیر کی عمارت کی تعمیر میں 10.530 ملین روپے کی کرپشن ثابت ہوئی اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ نے بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے طارق ندیم زاہد SDO محمد ارشد SDO محمد سعید سب انجینئر شاہ حسین گورنمنٹ کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسری جانب تھانہ غازی آباد کی تعمیراتی اسکیم میں ناقص میٹیریل کے استعمال اور 7.639 ملین روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے انے پر محمد علی صدقانی SDO محمد حنیف سب انجینئر اسلم نواب گورنمنٹ کنٹریکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ کارروائیاں حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا حصہ ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں