بلڈ شوگر کو کنٹرول میںرکھنے کیلئے ورزش بہترین وقت

کراچی ( بیو رو چیف )بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ورزش کرنیکا بہترین وقت، ورزش کرنے کی عادت ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کو بلڈ شوگر کی سطح کنٹرول میں رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ورزش کرنے سے انسولین کی حساسیت بھی بڑھتی ہے مگر ورزش کرنے کا وقت بھی اس حوالے سے اہم ہوتا ہے۔صبح اٹھنے کے بعد جیسے جیسے دن گزرتا ہے، ہمارے جسم میں انسولین کی حساسیت گھٹنے لگتی ہے تو مخصوص وقت پر ورزش کرنے سے جسم کو بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں زیادہ مدد مل سکتی ہے۔2023 میں جرنل Diabetes Care میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ دوپہر میں ورزش کرنے سے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں زیادہ مدد ملتی ہے۔تحقیق میں ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کے شکار افراد میں طرز زندگی کے مختلف عناصر سے مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ دن میں کس وقت ورزش کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں بہتری آتی ہے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ دوپہر کے وقت ورزش کرنے سے ایک سال کے عرصے میں ذیابیطس کے مریضوں کے بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں بہتری آئی۔محققین نے بتایا کہ جب لوگ دوپہر میں جسمانی طور پر متحرک ہوتے ہیں تو چند ہفتوں کے بعد ہیموگلوبن اے 1 سی کی سطح میں سب سے زیادہ کمی آتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ ان افراد کو کم ادویات کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ اگر دوپہر کو ورزش کرنے کا وقت نہیں تو دن میں کسی اور وقت بھی اسے کرنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں