بلھے شاہ ٹرین 28 مئی سے چلے گی

لاہور(بیوروچیف)وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے بلھے شاہ مسافر ٹرین 28 مئی سے بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی اس دوران ان سے بلھے شاہ مسافر ٹرین بحال کرنے کی درخواست کی گئی۔ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ بلھے شاہ مسافر ٹرین 28 مئی سے قصور تا پاکپتن روٹ پر دوبارہ چلے گی۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ٹرین 15 نومبر 2011 کو معطل کی گئی تھی، ٹرین روٹ میں قصور، عثمانوالہ، کنگن پور، منڈی احمد آباد شامل ہیں۔علاوہ ازیں ملاقات میں قصور میں 25 ایکڑ اراضی پر پارک کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، پارک منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر اور وزیر مملکت کے حلقے میں قائم ہوگا۔ اس کے علاوہ قصور ریلوے اسٹیشن کی بیوٹی فکیشن اور اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں