بلیک پنک کی نئی منی البم نومبر میں ریلیز ہونیکا امکان

سیئول (شوبز نیوز) جنوبی کوریا کے مشہور میوزیکل بینڈ بلیک پنک کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ گروپ کا نیا منی البم نومبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے، جس نے عالمی سطح پر جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔جنوبی کوریا کی چار خواتین گلوکاراں کا میوزیکل گروپ بلیک پنک اس وقت ورلڈ ٹور میں مصروف ہے، اس دوران بینڈ کئی ملکوں میں کنسرٹ کرچکا ہے جن میں اسپین، اٹلی، جنوبی کوریا اور دیگر شامل ہیں۔گروپ کی گزشتہ دنوں نویں سالگرہ تھی، اس کے بعد سے ایسی قیاس آرائیاں کی گئیں کہ گروپ نومبر میں منی میوزک البم ریلیز کرے گا۔کورین میڈیا کے مطابق میوزک انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گروپ نے منی میوزک البم کے لیے گانوں کی ریکارڈنگ اور پروموشنل فوٹوشوٹ مکمل کرلیا ہے اور البم نومبر 2025ء میں ریلیز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں