بم بنانے کا دعویٰ کرنے والا افغان شہری گرفتار

آسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعوی کرنے والے افغانستان کے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے افغان شہری کی شناخت محمد داد الوک زئی کے نام سے ہوئی ہے، افغان شہری نے بم بنانے سے متعلق ٹک ٹاک پر ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی، ویڈیو میں افغان شہری نے کہا تھا کہ وہ بم سے فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنائے گا۔محمد داد الوک زئی کو 7 ستمبر 2022 کو امریکا میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) دیا گیا تھا، داد کو منگل کے روز ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا اور اب اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی تفتیش کاروں نے وائٹ ہاس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کو گرفتار کیا تھا، رحمان اللہ بھی 2021 میں امریکا آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں