28

بم حملوں میں ملوث 6دہشت گرد ہلاک

لکی مروت (نامہ نگار)خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)سے مقابلے میں6دہشت گرد مارے گئے۔محکمہ انسدادِ دہشت گردی(سی ٹی ڈی)کا دہشت گردوں سے مقابلہ لکی مروت کے علاقے ڈاڈیوالہ میں ہوا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ ڈاڈیوالہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔سی ٹی ڈی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقابلے سے قبل دہشت گرد پولیس چوکی عباسیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں