بندرگاہوں پر کارگو کلیئرنس بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور

بندرگاہوں پر کارگو کلیئرنس بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور
اسلام آباد (بیوروچیف) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کراچی کی تمام بندرگاہوں پر کارگو کلیئرنس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تجاویز سے متعلق کمیٹی کے اجلاس ہوا،جس میں متعلقہ حکام نے کمیٹی کو جاری اور آئندہ کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بندرگاہ کے آپریشن کو جدید بنانے اور متعلقہ عمل کو موثر بنانے کے لیے جاری اور منصوبہ بند اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزارت بحری امور کے سیکرٹری، وزارت خزانہ، نیشنل لاجسٹک سیل کے سینئر افسران کے علاوہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں