30

بند مسافرٹرینوں کی بحالی اولین ترجیح ہے

شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار)بند مسافر ٹرینوں کی بحالی اور ریلوے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سی ای او ریلوے ارشد سلام خٹک۔سی ای او ریلویارشد سلام خٹک نے دو گھنٹے کی آن لائن فیس بک کھلی کچہری سے سولات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ جھنگ، نارووال و ملک کے دیگر شہریوں میں سٹیشنز پر سٹاپس اور دیگر ٹرینوں کی بحالی کیلیے ابتدائی ان پٹ لی جا رہی ہے، اس ضمن میں جلد خوشخبری سنائیں گے۔جھنگ،سرگودھا شورکوٹ کے شہریوں نے بند ٹرینوں کی بحالی اور شورکوٹ ریلوے جنکشن پر رحمان بابا،شالیمار ایکسپریس کے سٹاپ کا مطالبہ کیا جس پر سی سی او ریلوے نے اسے آفیشل میٹنگ میں توجہ طلب مطالبات میں رکھنے کا عندیہ دیا۔دو گھنٹے جاری رہنے والی ای کچہری میں دس ہزار سے زائد کمنٹس موصول ہوئے اور پاکستان بھر سے عوام الناس کے مسائل اور شکایات سنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں