بنوں حملے میں شہادتیں12 زخمیوں کی تعداد32ہوگئی

بنوں (نامہ نگار) بنوں میں فتن الخوارج کے حملے میں شہادتیں 12ا ور زخمیوں کی تعداد 32ہو گئی جب کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتن الخوارج کے بنوں کینٹ پر حملے کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 12جب کہ زخمیوں کی تعداد 32ہو چکی ہے۔ 3معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے جب کہ باقی بارودی دھماکے سے بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتن الخوارج کے باقی ماندہ خارجیوں کا فون پر افغانستان سے رابطہ ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کرک بھی موقع پر اس موقع پر موجود رہے۔ اس دوران ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنیشنز جائے وقوع اور اسپتال میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں