بنو قابل آئی ٹی فری کورس کے انٹری ٹیسٹ میں طلبہ کی شرکت

فیصل آباد(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 116 کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات نے بنو قابل آئی ٹی فری کورس کے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ تقریب میں فوکل پرسن پی پی 116 رانا طہ خان، میاں عتیق الرحمن، ڈاکٹر عبدالعلیم، میاں اعجاز حسین، سہیل قاسمی، طلحہ محمود، جاوید اسلم ساہی اورڈپٹی ڈائریکٹر بنو قابل رانا نعیم نے شرکت کی۔ شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام حافظ نعیم الرحمن کے اس ویژن کی عملی تصویر ہے جس کے ذریعے ملک کے غریب گھرانوں کے بچوں کو ہنر مند بنا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے ذریعے غریب عوام کے بچوں سے تعلیم کا بنیادی حق چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ دنیا آئی ٹی کے میدان میں روز بروز ترقی کر رہی ہے۔ مقررین نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی، تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، تاکہ پاکستان کا ہر بچہ ایک باصلاحیت، خود مختار اور باوقار شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کر سکے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے الخدمت فاؤنڈیشن کی اس تعلیمی خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں