54

بنک ڈکیتیوں میں ملوث مزید 2ملزم اور سہولت کار گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈی ایس پی سول لائن میاں عامر وحید کی پیشہ وارانہ مہارت اور انتھک محنت کے باعث پولیس نے ایک ہفتہ کے اندر اندر بینک ڈکیتیوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ شاہ زمان خان کی گرفتاری کے بعد اس کے دو ساتھی اور ایک سہولت کار قابو کرلیا۔ پکڑے جانے والا سہولت کار ملزمان کو اسلحہ اور رہائش وغیرہ فراہم کرتے تھے اس سلسلہ میں سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے آج ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر محمد رضوان’ ایس پی لائلپور ٹائون ارتضیٰ کمیل اور ڈی ایس پی سول لائن میاں عامر وحید کے ہمراہ پولیس لائنز میں ہنگامی پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ ڈاکوئوں کے اس بین الصوبائی گروہ نے 18جولائی کو تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے اور 6اکتوبر کو تھانہ سول لائن کے علاقے میں دو بینک لوٹے تھے۔پولیس نے تمام ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 29لاکھ روپے کی ریکوری اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں