بنگلادیش کیخلاف کیچ چھوڑنے پر روہت شرما پر میمز کی بھرمار

دبئی (سپورٹس نیوز)چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف کیچ چھوڑنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔دبئی میں کھیلے جانے والے بھارت اور بنگلادیش کے میچ میں بھارتی اسپنر اکشر پٹیل چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کرنے کے قریب تھے، لیکن روہت شرما کے ایک ڈراپ کیچ نے ان کا خواب چکنا چور کر دیا۔بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2025 کے چیمپئنز ٹرافی میچ میں اکشر نے اپنے پہلے ہی اوور میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور نویں اوور کی دوسری گیند پر تنزیل حسن کو آؤٹ کیا۔ اگلی ہی گیند پر مشفق الرحیم بھی ان کا شکار بنے، یوں وہ ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔اکشر پٹیل کی ہیٹ ٹرک بال کیلیے بھارتی ٹیم نے دو سلپس لگائیں، جن میں سے ایک پر روہت شرما کھڑے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں