بنگلادیش کے کپتان لٹن داس کا اعزاز

لاہور(سپورٹس نیوز) بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس ہوتے ہی سنگ میل عبور کرلیا۔کپتان لٹن داس 100 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے بنگلادیش کے چوتھے کرکٹر بن گئے ہیں، شکیب الحسن، محمود اللہ اور مشفیق الرحیم اس فہرست میں شامل ہیں۔آل راؤنڈر محمود اللہ کے پاس 141 میچوں کے ساتھ بنگلادیش کے لیے سب سے زیادہ ٹی 20 کھیلنے کا ریکارڈ ہے۔شکیب الحسن 129 میچ میں بنگلادیش کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں