20

بنگلہ دیشی الیکٹریشن پر قسمت کی12سال بعد مہربانی

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک بنگلہ دیشی الیکٹریشن کی 12 سالہ لگن اور صبر نے بالآخر اسے زندگی بدل دینے والی خوشخبری دیدی، جب اس نے بگ ٹکٹ لاٹری میں 1ارب 93 کروڑ روپے کا انعام جیت لیا۔ ذرائع کے مطابق، ابوظہبی میں کام کرنے والے ایک بنگلہ دیشی الیکٹریشن کی 12 سال کی مسلسل کوششوں کے بعد قسمت نے اس پر مہربانی کی اور اس نے لاٹری میں 2 کروڑ 50 لاکھ درہم (تقر یبا 1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم جیت لی۔43 سالہ محمد ناصر بلال گزشتہ 14 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور وہ 2012 سے ہر مہینے بگ ٹکٹ کی قرعہ اندازی میں حصہ لے رہے تھے۔بالآخر ان کی یہ مستقل مزاجی رنگ لے آئی، جب ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 24 جون کو خریدا گیا ان کا ٹکٹ نمبر 061080 قرعہ اندازی میں فاتح قرار پایا۔قرعہ اندازی کے بعد بگ ٹکٹ کے میزبان رچرڈ اور بشری نے ناصر سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں، مگر ابتدائی طور پر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔تاہم، بعد میں ٹیم نے انہیں یہ خوشخبری پہنچا دی، رقم جیتنے کے بعد ناصر بلال نے کہا کہ وہ ابھی تک اس پر یقین نہیں کر پا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں