بنگلہ دیشی ویمن کرکٹر کے ہراسانی الزامات’ انکوائری کمیٹی کو مزید مہلت مل گئی

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلا دیشی ویمن کرکٹ میں مبینہ بدانتظامی اور ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم ہے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔انکوائری کمیٹی کو اب 31 جنوری 2026 تک کی مہلت مل گئی ہے۔ کمیٹی کو ابتدائی طور پر 20دسمبر تک رپورٹ پیش کرنا تھی، مزید مشاورت اور شواہد کے جائزے کے باعث وقت میں توسیع کی گئی بی سی بی نے سابق قومی کپتان جہاں آرا عالم کی درخواست پر ڈیڈلائن میں توسیع کی تھی تاکہ وہ اپنی تحریری شکایت جمع کروا سکیں۔ قانونی ٹیم کے مطابق کرکٹر نے چاردسمبر کو باضابطہ بیان بورڈ کے پاس جمع کروا دیا تھا۔ انکوائری کمیٹی کے چیئرمین بنگلا دیش سپریم کورٹ کے اپیلیٹ ڈویژن کے سابق جج جسٹس طارق الحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں