بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کا ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور کارنامہ

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شکیب الحسن نے اپنے شاندار ٹی20کریئر میں ایک اور کارنامہ انجام دے دیا، وہ 500وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں بالر بن گئے ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شکیب الحسن نے کریئبین پریمیئر لیگ 2025کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔شکیب الحسن نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو کیچ اینڈ بولڈ آئوٹ کرکے 500ویں وکٹ حاصل کی، میچ ختم ہونے تک ان کے وکٹوں کی تعداد 502ہوگئی تھی۔ 500سے زائد وکٹیں لینے والے بالرز۔ راشد خان 660(افغانستان)، ڈوین براوو 631(ویسٹ انڈیز)، سنیل نارائن 590 (ویسٹ انڈیز)، عمران طاہر 554(جنوبی افریقہ)، شکیب الحسن 502(بنگلہ دیش)۔ تاہم، ان سب میں شکیب الحسن یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد ایسے آل رائونڈر ہیں، جنہوں نے 500وکٹوں کے ساتھ ساتھ ٹی 20فارمیٹ میں 7ہزار رنز بھی بنا رکھے ہیں۔علاوہ ازیں، وہ 9بار پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ جیت چکے ہیں، جو ٹی 20تاریخ میں سب سے زیادہ ہے، بھارت کے ویرات کوہلی 8اور سری لنکا کے ہسارنگا کے 7بار یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔اسپنرز میں وہ عمران طاہر کے ہم پلہ ہیں جو سب سے زیادہ 5وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ (5بار)انجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں