بنگلہ دیشی گلوکار کی شادی 1سال بھی نہ چل سکی

ڈھاکہ (شوبز نیوز) بنگلادیش کے معروف گلوکار و اداکار تحسن خان اور میک اپ آرٹسٹ روزا احمد کی شادی ایک سال بھی برقرار نہ رہ سکی اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق تحسن خان اور روزا احمد کی شادی گزشتہ چند ماہ سے بحران کا شکار تھی، جبکہ دونوں کافی عرصے سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہونے کے قریب تھے۔تحسن خان نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور روزا جولائی کے اختتام سے الگ رہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں