3

بنگلہ دیش نے انڈر19 ایشیاء کرکٹ کپ جیت لیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 59 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل معرکے میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اورز میں 198 رنز بنائے جبکہ رزان ہوسن 47 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے، ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 35.2 اووز میں 139 رنز بنائے اور فائنل میچ میں بھارت کو 59 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارت کی جانب سے کپتان محمد امان 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے اقبال حسین اور عزیزالحکم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں