بنگلہ دیش پریمیئر لیگ’ 9پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 9 قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش لیگ(بی پی ایل) کے لیئے این اوسی جاری کردیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب تک کی این او سی فہرست اپ ڈیٹ کر دی ہے جس کے مطابق کرکٹرز کو 23 جنوری 2026 تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔جن میں محمد نواز، حسین طلعت، احسان اللہ، حیدر علی، اور ابرار احمد، خواجہ نافع، سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔قومی کرکٹرز کو3جنوری تک این او سی جاری کییگئے ہیں، بی پی ایل26دسمبر سے24جنوری تک کھیلی جائے گی۔دوسری جانب سابق کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی بی بی ایل میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں