بنگلہ دیش کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ۔ سابق قومی کرکٹرز نے مکمل حمایت کر دی

لاہور(سپورٹس نیوز) سابق پاکستانی کرکٹرز نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ آئی سی سی کو چاہیے بنگلا دیش کے میچز بھارت سے منتقل کرے، ایسا نہیں ہوتا تو بنگلا دیش کو ایونٹ سے واک آٹ کرنا چاہیے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے کہا بھارت نے جو بیج بویا اب وہی اسے کاٹنا پڑ رہا ہے، آئی سی سی کو سوچنا ہوگا کہ اب بھارت میں ٹیمیں جا کر نہیں کھیلنا چاہتیں، بھارت نے پاکستان کیخلاف سازشیں کیںآئی سی سی کرکٹ میں سیاست کی مداخلت روکے۔سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرف کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو بی جے پی چلا رہی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے دقیانوسی ذہنیت کے تحت مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے باہر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں