بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف16رکنی اسکواڈکا اعلان

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کو باقاعدہ طور پر ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آف اسپنر مہدی حسن کو نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جو ٹیم میں نئی قیادت کے آغاز کا اشارہ ہے، کیونکہ ٹائیگرز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ایک اہم مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں لٹن داس کپتان، تنزید حسن، پرویز حسین، سومیا سرکار، نجم الحسن شانتو، توحید ہریدوئے، شمیم حسین ، جیکر علی ، راشد حسین ، مہدی حسن نائب کپتان، تنویر السلام ، مستفیض الرحمان، حسن محمد، تنظیم الحسن ساقب،ناہید رانا ، شریف السلام شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں