بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کے بیان کے بعد بنگلہ دیش کرکٹرز کی بائیکاٹ کی دھمکی

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم الاسلام کے بیان کے بعد بنگلادیشی کرکٹرز نے تمام فارمیٹ کے کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔بنگلادیشی کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے استعفے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔نظم الاسلام نے بنگلادیش کے ورلڈکپ سے بائیکاٹ کی صورت میں کھلاڑیوں کو مالی ازالہ نہ کرنے سمیت سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب نظم الاسلام کے بیان پر بنگلادیش کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد متھون نے کہا ہے کہ نظم الاسلام کو بی پی ایل کے میچز سے قبل مستعفی ہو جانا چاہیے بصورت دیگر کرکٹرز نہیں کھیلیں گے۔محمد متھون نے کہا ہے کہ نظم الاسلام کے ریمارکس کھلاڑیوں کے وقار، پروفیشنل ازم اور عزت کے خلاف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں