بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ڈھاکا(سپورٹس نیوز)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔تمیم اقبال نے کہا کہ طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوں، کسی کی توجہ کا مرکز نہیں بننا چاہتا جس وجہ سے ٹیم اپنی توجہ کھو دے۔تمیم اقبال نے بنگلا دیش کی جانب سے 70ٹیسٹ 243ون ڈے اور 78ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل تمیم اقبال نے2023ء میں بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں