بنی نوع انسان کی خدمت عظیم کام ہے،سکندر اعظم خاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بنی نوع انسان کی خدمت عظیم کام ہے’ اللہ کے بندوں کے مصا ئب ختم کر کے انہیں راحت پہنچانا اچھے انسان ہونے کا بہترین ثبوت ہے’ ہم اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہم سب کو اپنے بندوں کے مسائل میں کمی کرنے کی ڈیوٹی پر مامور کر دیا ہے’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کی جنرل باڈی میٹنگ سے صدر لائن رانا محمد سکندراعظم خاں نے کیا’ میٹنگ میں سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل’ ممبران چوہدری امانت علی چوہدری ‘ مقصود جٹ ‘ محمد علی ‘ رانا فخر حیات خاں’ ملک وقاص کے علاوہ دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے میدان عمل میں نکلیں اور خدا کے دیئے ہوئے سے کچھ رقم ان نیک کاموں میں خرچ کرکے قلبی سکون حاصل کریں’میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کے سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل نے کہا کہ ہمارا ہر قدم اللہ کی مخلوق کی بھلائی کیلئے اٹھنا ضروری ہے’ لائن ازم کا مقصد مخلوق خدا کی حقیقی خدمت ہے’ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں صاحب حیثیت بنایا ہے’ہم سب پر لازم ہے کہ ضرورت مندوں کی ضروت پوری کریں’ خلق خدا کی خدمت ہی اصل کمائی ہے’ مقررین نے کہا کہ فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب محض اللہ کی خوشنودی اور قربت کے حصول کیلئے دکھی انسانیت کی خدمت میں مشغول ہے’ ہمارا کلب واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ’ غریب اور مستحقین کے گھروں میں راشن کی تقسیم’ہیپا ٹائٹس اورشوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کی مفت فراہمی ‘سیونگ مشین کا فری انتظام’ طلباء کیلئے کتابوں’ کاپیوں اور نظر کیلئے عینکوں کا فری انتظام’ ہنگر کیمپ کے علاوہ بہت سے پروجیکٹ پر جلد کام شروع کر رہا ہے’ جس سے اللہ کی مخلوق جلد مستفید ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں