بوائز سکاؤٹنگ،گرلز گائیڈز کو فروغ دینگے،راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے تقریب کے دوران ڈویژنل بوائر سکائوٹس ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔سیکرٹری پنجاب بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن محمد طارق قریشی نے حلف لیا۔سی ای او ایجوکیشن رائو عبدالکریم اور دیگر افسران، سکائوٹس عہدیداران بھی موجود تھے۔تقریب میں سکائوٹس بچوں کاخدمت خلق کاجذبہ مثالی تھا۔کمشنر نے کہا کہ سکائوٹنگ کے شعبہ کو ڈویژن میں بحال کرایا جائے گا۔سکولوں کے بچوں کوزندگی کا مقصد دینا ہے۔طالب علموں کو سکائوٹنگ میں شامل ہوکر رضاکارانہ طور پر وطن کی بقاء کے لئے اپنی خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے۔ کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ بوائز سکائوٹنگ کے ساتھ گرلز گائیڈ کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی کردار سازی کے لئے صحت مندانہ سرگرمیاں ضروری ہیں۔ سکائوٹس مثبت سوچ کو پروان چڑھائیں۔ماضی میں سیلاب،زلزلہ سمیت دیگر قدرتی آفات میں سکائوٹس کے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسی جذبے کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ فرائض کی ادائیگی،دوسروں کی مدد سکائوٹس کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سکائوٹنگ کا شعبہ نظم وضبط سکھاتا ہے۔ تقریب کے دوران کمشنر کو ڈویژنل پریذیڈنٹ سکائوٹس کا نشان بھی دیا گیا۔ تقریب میں کمشنرنے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے ارکان میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں