بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا

ماموں کانجن (نامہ نگار ) پیپر ملز شیخوپورہ میں بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونیوالا ماموں کانجن کا رہا ئشی 15سالہ نوجوان چھ روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملا،اسماعیل والدین کااکلوتا بیٹا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ 16فروری کو فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے نوجوان اسماعیل شدید زخمی ہوگیا تھا۔ نوجوان اسماعیل ماموں کانجن کے نواحی گائوں 551گ ب کارہائشی جو مزدوری کے لئے پیپر ملز میں کام کرتا تھا۔ مذکورہ نوجوان کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جاملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں