بورڈز آف گورنرز کمیٹیوں میں خواتین کی نمائندگی لازمی قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے وزارتوں اتھارٹیز ،محکموں، اداروں، خود مختار و نیم خود مختار، کارپوریشن کے پالیسی و بورڈز آف گورنرز ،کمیٹیوں کے ممبران میں خواتین کی نمائندگی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں، اتھارٹیز، محکموں، کارپوریشن، کمپنیوں کے بورڈز اور کمیٹیوں میں خواتین کی 33فیصد نمائندگی لازمی قرار دے دی ، کابینہ ڈویژن کی طرف سے ڈویژنوں ، محکموں کو وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن کے مطابق تمام فیڈرل بورڈز، قانونی اداروں (Statutory Bodies) حکومتی کمپنیوں اور وفاقی حکومت کے ماتحت تمام کمیٹیوں میں خواتین کی نمائندگی کو لازمی قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں