30

بوٹی مافیا کے خاتمے کیلئے اساتذہ فرائض احسن طریقے سے انجام دیں

جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری فیصل آباد افتخار احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات آور کمشنر فیصل آباد کی ہدایات کے مطابق بورڈ امتحانات کو شفاف،نقل اور بوٹی مافیہ کے خاتمے کیلئے اساتذہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں۔ اساتذہ اپنے فرائض ذمہ داری اور ایمان داری سے ادا کریں، امتحان میں آر آئیز امتحانی سنٹرز کے پاس کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو نہ آنے دیں،عملہ کے موبائل فون اپنے پاس جمع کریں،کوئی بھی پیپر کی تصویر نہ بنائیں جرم ہے اور سزا بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوا کیا انہوں نے مزید کہا کہ سربراہ ادارہ بورڈ ڈیوٹی کی وجہ سے عملے کی کمی کے باوجود اداروں میں داخلہ مہم اور تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ اساتذہ سنٹر میں ڈیوٹی کے علاوہ دنوں ہر صورت سکول جائیں تا کہ بچوں کی پڑھائی کا حرج نہ ہو اور داخلہ مہم پر بھی کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ اس موقع پر حاجی مدثر حمید فانی،طاہر حمید فانی،محمد احمد طاہر فانی،چوہدری مسعود باٹھ،چوہدری شاہد جٹ،میاں عتیق الرحمن،محمد مجیب،میاں عرفان و دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں