بوگس چیک دینے والا مقدمہ کی زد میں

کمالیہ(نامہ نگار)جعلی و بوگس چیک دینے والے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں شاہ زیب نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ ملزم محمد سلمان شاہد نے بطور ادھار لی گئی رقم 20لاکھ 4ہزار روپے کی واپسی کے عوض اسکو جعلی و بوگس چیک دے دیا جس پر مقدمہ درج ہوا۔دوسرے واقعہ میں علی حسنین نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ وہ پولٹری فیڈز کا کاروبار کرتا ہے ملزم قیصر عباس نے 26لاکھ 80ہزار روپے کی فیڈ خرید کر اسکو جعلی و بوگس چیک دے دیا جس پر مقدمہ درج ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں