کمالیہ(نامہ نگار) جعلی و بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ جنڈی والا کے رہائشی اویس لطیف نے تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کو بتایا کہ غلام مرتضیٰ نامی شخص نے اس سے کار خریدی تھی جس کے بدلے اس نے 14 لاکھ 67 ہزار روپے کا چیک دے دیا جو کہ مقررہ تاریخ آنے پر متعلقہ بینک نے جعلی و بوگس قرار دے دیا۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
35