71

بوگس چیک دینے والا مقدمہ کی زد میں آگیا

گوجرہ(نامہ نگار)بوگس چیک دینے والامقدمہ کی زد میںآگیا ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر338ج ب کے رضوان سے ساہیوال کے طارق نے 25لاکھ روپے کی رقم امانت لی ہوئی تھی کہ جس سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیاگیا تو اس نے ادائیگی کیلئے چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر مذکورہ بنک سے کیش نہ ہونے پر ڈس آنر ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں