بوگس چیک دینے والے قانون کی گرفت میں آ گئے

کمالیہ( نامہ نگار) جعلی و بوگس چیک دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں فرزند علی نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ ملزم غلام حسین نے اسکو کاروباری لین دین کی بابت 3لاکھ 50ہزار روپے کا جعلی و بوگس چیک دے دیا۔ دوسرے واقعہ میں محمد طارق نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ ملزم محمد امجد نے اس سے بطور ادھار لی گئی رقم کی واپسی کی بابت اسکو 15لاکھ روپے کا جعلی وبوگس چیک دے دیا جس پر دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں