بوگس چیک کے مقدمہ کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیپلزکالونی کے بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا’ جیل انتظامیہ نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسلام آباد بحریہ ٹائون کا رہائشی راحت ولد نیاز احمد تھانہ پیپلزکالونی کے بوگس چیک میں گرفتار ہو کر ڈسٹرکٹ جیل میں بند تھا۔ طبیعت خراب ہونے پر سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ جیل انتظامیہ نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں