بوگس کال کرنیوالے چار افراد مقدمہ کی زد میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)بوگس کال کر نے والے چارافرادمقدمات کی زد میں آگئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر277ج ب کے شہزاد علی نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی پولیس ایمر جنسی 15پر کال کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھان بین کی تو کال جھوٹی ثابت ہو ئی ۔چک نمبر342ج ب کے حامد نے پولیس ایمر جنسی نمبر15پر اپنی موٹر سائیکل چوری ہو نے کی اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو کال جھوٹی ثابت ہو ئی ۔علاوہ ازیں چک نمبر158گ ب کاعلی حسن بھی ریسکیو15پرکی جس پر وقوعہ چی کیاگیا توتصدیق نہ ہو سکی اوروہ بوگس کال کر نے کا مرتکب پایا گیاجبکہ چک نمبر303ج ب کے فیاض اسلم کی پولیس ایمر جنسی نمبر15پر کی گئی کال بھی جھوٹی ثابت ہو ئی جس پر تھانہ سٹی، نواں لاہوروصدر پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے ملزمان کے خلاف بوگس کال کر نے کے الزام میں الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں