3

بوہڑا نوالی گرائونڈ میں سکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کاافتتاح

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے بوہڑانوالی گراؤنڈ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام سکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کمشنر کپ سپر8 مرحلہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کرکٹ بال کو شارٹ لگاکر آغاز کیا۔ ٹورنامنٹ میں 8 سکول ٹیمیں شریک ہونگی جبکہ فائنل 15 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔کمشنر نے کہا کہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کو موقع دینا قابل ستائش اقدام ہے۔فیصل آباد کی پی ایس ایل ٹیم پر کمشنر نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سکول کرکٹ کے اقدام سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔فیصل آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رانا انیس، سابقہ صدرحسیب اللہ شاہد،عزیز احمد بھٹی، طارق باجوہ،علیم احسان، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری ظہیر الحسن، نور، وجاہت سلیم بندشہ،وحید گل، عظمت ،مولوی انیس،خواجہ عبدالمتین بٹ،عمر دراز، کاشف فرید،صابر حسین، شاہ منظر فرید،ودیگر بھی موجود تھے۔اس ٹورنامنٹ میں 8 سکول کی ٹیمیں شریک ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں