بٹ کوائن کریش،سرمایہ کار پریشان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن (Bitcoin)کی قدر میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹس کے مطابق، بٹ کوائن کی قیمت 6.7فیصد کمی کے بعد 99,936ڈالر تک گر گئی یہ جون کے بعد پہلا موقع ہے جب بٹ کوائن کی قیمت 1لاکھ ڈالر کی حد سے نیچے چلی گئی۔گزشتہ ماہ بٹ کوائن کی قیمت 1لاکھ 26ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، تاہم اس کے بعد سے مارکیٹ میں 20فیصد سے زائد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق، بٹ کوائن کے ساتھ دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں (cryptocurrencies) پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ایتھیریم (Ethereum)کی قیمت میں 10فیصد جبکہ ایکس آر پی (XRP) کی قدر میں 6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔بٹ کوائن کی اس کمی کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹس (US stock markets) میں بھی مندی کا رجحان رہا، جہاں S&P 500انڈیکس میں 1.2فیصد اور نیسڈیک (Nasdaq) میں 2فیصد تک کمی دیکھی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق، ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں حالیہ گراوٹ کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کی غیر یقینی صورتحال اور محتاط رویہ ہے، جس نے عالمی کرپٹو مارکیٹ میں اعتماد کو متاثر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں