بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل

اسلام آباد (بیوروچیف) نیشنل سیونگ نے بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بچت سکیموں پر منافع کی نئی شرح 4نومبر سے لاگو ہوگی، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع11.3فیصد مقرر کردی گئی۔بہبود ، پنشنر اور شہدا فیملی اکائونٹس پر شرح 12.72فیصد مقرر کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع10.92فیصد ہوگی،اسی طرح سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس و اکائونٹس پر شرح منافع 10.60فیصد مقررکردی،شارٹ ٹرم انویسٹمنٹ، سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع 10.44فیصد ہوگا۔سیونگ اکائونٹ کی شرح منافع9.50فیصد برقرارہے۔ثروا اسلامک سیونگ اکائونٹ کی سالانہ شرح منافع 9.92فیصد پر برقرارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں