بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے پر کانسٹیبل کی تعریف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد ‘ڈی آئی جی کامران عادل نے پولیس لائن کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں پولیس کانسٹیبل امجد حسین کی ریٹائرمنٹ سے قبل اسکے بچوں ملاقات کی’ سی پی او فیصل آباد نے کانسٹیبل امجد حسین کے بچوں ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کوبطور ڈاکٹر تعلیم حاصل کرنے اور کانسٹیبل کی اچھی سروس پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے سراہتے ہوئے کہاکہ اس بات کی خوشی ہے کہ آپ نے دوران ملازمت اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی۔ جس کی بدولت آپ کے بچے ڈاکٹر بننے جا رہے ہیں۔ کانسٹیبل امجد حسین کا ایک بیٹا کینیڈا میں انجینئرنگ کی تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے۔ ہم ایک فیملی اور ایک خاندان کی طرح ہیں آپ کے لئے میرے سمیت تمام افسران کے دفاتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ سی پی او فیصل آباد نے کانسٹیبل امجد حسین اوران کے بچوں کو شیلڈ پیش کی اور نیک تمنائیں دی ۔ جس پرکانسٹیبل امجد حسین اور اس کے بچوں نے سی پی او فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں