بچوں کو حج پر لے جانے پر عائد پابندی برقرار

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے ۔ یہ فیصلہ فروری 2025میں سامنے آیا تھا جس پر اس سال بھی عملدرآمد جاری ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حج کے دوران بڑھتے ہوئے ہجوم کی وجہ سے کیا گیا ہے اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں حج کرنے سے روکا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال 10ہزار اضافی حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج اسکیم کے 67ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں